9اضلاع کے ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے ،4اضلاع کے ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 9اضلاع کے ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کے دیئے جبکہ 4اضلاع کے ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی کیپٹن (ر) سہیل چودھری ڈی پی او سرگودھا ، غازی صلاح الدین ڈی پی او وہاڑی ، ڈاکٹر عابد خان ڈی پی او سیالکوٹ ، سرفراز ورک ڈی پی او شیخوپورہ ، ہارون جوئیہ ڈی پی او حافظ آباد ، خالد مسعود ڈی پی او بھکر، کامران یوسف ملک ڈی پی او پاکپتن ، محمد علی ضیاء ڈی پی او لیہ ، رائے اعجاز احمد ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور سجاد احمد منج ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے 4اضلاع کے ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا ہے جن میں ڈی پی او حافظ آباد شاکرڈ ، ڈی پی او پاکپتن شاہ نواز ، ڈی پی او بھکر افتخار الحق اور ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ شامل ہیں ۔