الیکشن کمیشن کاپنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی ..
تازہ ترین : 1

الیکشن کمیشن کاپنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ این اے 153 ملتان میں ضمنی الیکشن 17 مارچ جبکہ این اے 101 گوجرانوالہ میں 20 مارچ کو ہو نگے ذرائع کے مطابق ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات ریٹرننگ افسروں کی سفارشات پر فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ‘ ملتان کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں سمیت پولنگ سامان 16 مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائیگا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:12:20

اپنی رائے کا اظہار کریں