شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب بڑا مٹی کا تودہ گرنے سیراولپنڈی ‘مری ‘کشمیر ..
تازہ ترین : 1

شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب بڑا مٹی کا تودہ گرنے سیراولپنڈی ‘مری ‘کشمیر ہائی وے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سیراولپنڈی-مری-کشمیر ہائی وے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک ہو گئی۔مری میں ٹریفک پولیس نے بینرز آویزاں کرتے ہوئے لوئر ٹوپا اور جھیکا گلی پوائنٹس پر مسافروں کو متبادل بریڈل روڈ استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔ذرائع کے مطابق تودہ گرنے سے ہائی وے کا بڑا حصہ متاثر ہوا ‘جسے دوبارہ استعمال کے لائق بنانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ بھاری مشینری کی مدد سے ہائی وے پر ایک نجی زمین پر متبادل راستہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو جائیگی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:12:20

اپنی رائے کا اظہار کریں