اہل سنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو رہاکردیا گیا

اورنگزیب فاروقی کو 6 جون 2015 کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا تھا ‘ پولیس رپورٹ

منگل 15 مارچ 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اہل سنت و الجماعت ( اے ایس ڈبلیو جے) کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو پیر اور منگل کی درمیانی شب اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اورنگزیب فاروقی کو 6 جون 2015 کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اہل سنت والجماعت کے رہنما کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 2 شخصی ضامنوں کی بنیاد پر منظور کی۔مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے وقت اے ایس ڈبلیو جے کے جنرل سیکرٹری علامہ تاج محمد حنفی نے بتایا تھا کہ انھیں اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک ذاتی ٹرپ پر سفر کررہے تھے۔انھوں نے بتایا تھا کہ پارٹی کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے گرفتاری سے ایک دن قبل مری میں ایک ریلی میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف راولپنڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی۔اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :