دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو مزید سخت سزائیں دینے کا بل ایوان میں پیش کر دیا گیا

ترمیم سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی ‘شاہدہ رحمن

منگل 15 مارچ 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو مزید سخت سزائیں دینے کا بل ایوان میں پیش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو مزید سخت سزائیں دینے کا بل پیش کیا گیا۔یہ بل پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے پیش کیا اور کہا کہ ترمیم سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں انسانی اعضاء کو پہنچنے والی ازیت کو بھی بل میں شامل کیا جائے۔