بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے زبردست پیکیج دیا ‘ عرفان دولتانہ

منگل 15 مارچ 2016 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے زبردست پیکیج دیا ہے لیکن بھٹہ مالکان اپنی ہڑتالوں کے ذریعے بچوں سے جبری مشقت لینے کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہمیں ان کی ہڑتالو ں کی کوئی پروا ہ نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا ہر صورت خاتمہ کریں گے اور بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کو جیل بھجوائیں گے۔ اس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی چند لاکھ روپے کے عوض کسی خاندان کو گروی رکھ کر بچوں سے مشقت کرائے۔ ایسے معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، ہمیں ہر صورت بھٹوں سے جبری مشقت کا خاتمہ کرانا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھٹہ پر کام کرنے والے بچے ہماری توجہ چاہتے ہیں اگر ان پر تھوڑی سے توجہ دی جائے تو معاشرہ کو اہم رکن ثابت ہوں گے ان بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے حکومت کے علاوہ صاحبان ثرو ت کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :