نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے کرک انفو ٹیسٹ پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا

منگل 15 مارچ 2016 13:59

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے کرک انفو ٹیسٹ پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے کرک انفو ٹیسٹ پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا، انھیں یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف 2015 میں کیریئر بیسٹ ناقابل شکست 242 رنز اسکور کرنے پر دیا گیا۔اس سال نیوزی لینڈ کے تین پلیئرز نے ایوارڈز جیتے، ٹم ساؤتھی کو ون ڈے بولنگ ایوارڈ اور برینڈن میک کولم کو کیپٹن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ون ڈے بیٹنگ پرفارمنس ایوارڈ ابراہم ڈی ویلیئرز کے نام رہا، جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44بالز پر 149 رنز بنائے تھے،اس میں 31 بالز پر تاریخ کی تیز ترین سنچری اور 16 بالز پر بنائی گئی تیزترین ففٹی بھی شامل تھی۔ٹوئنٹی 20 بیٹنگ پرفارمنس ایوارڈ بھارت کے روہت شرما اوراس فارمیٹ میں بہترین بولنگ کا ایوارڈ جنوبی افریقی آل راؤنڈرڈیوڈ وائس کے نام رہا۔