قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کی فوٹو شوٹ کیلئے خوب محنت

منگل 15 مارچ 2016 13:57

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کی فوٹو شوٹ کیلئے خوب محنت

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بخار اپنا زور پکڑتا جارہا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم سے کئی امیدیں بھی لگائے بیٹھے ہیں اور اس کا جوش سوشل میڈیا پر بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ایشیاء کپ میں خراب کارگردگی دیکھانے کے باوجود شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ پاکستان اس سال کا ورلڈ کپ اپنے نام کرے،لیکن ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کے لیے یقینا ٹیم کو انتھک محنت کرنا ہوگی۔

لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹیم بھی خوب محنت کررہی ہے وہ بھی کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ فوٹو شوٹ میں کھلاڑیوں نے کی ہے اورہوٹل میں بھرپور فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔ہر ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ضرور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر بلے باز ہوتا ہے تو وہ بلے کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے اور اگر بولر ہے تو گیند کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے۔ اسی طرح میچ میں کھلاڑیوں کے اعدادوشمار کے لیے ان تصاویر کو استعمال کیا جاتا ہے کہ کس کھلاڑی نے اپنے کیرئیر میں کتنے رنزاور وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ میچ سے قبل کاؤنٹ ڈاؤن کے لیے بھی یہ فوٹو شوٹ کیا جاتا ہے۔انہی چیزوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں تمام کھلاڑی خاصی محنت کرتے نظر آئے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کی فوٹو شوٹ کیلئے خوب محنت

متعلقہ عنوان :