عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی
تازہ ترین : 1

عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی،سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ)سے ہو گا۔صوبائی وزیر حزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب میں سی این جی کی قیمتوں میں 5روپے30پیسے کمی کر دی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر حزانہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمت 41روپے 90پیسے ہو جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 13:52:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں