شاہد آفریدی کے بیا ن سے پو ری قوم کی دل آزاری ہو ئی،اداکارہ ریچل خان
تازہ ترین : 1
شاہد آفریدی کے بیا ن سے پو ری قوم کی دل آزاری ہو ئی،اداکارہ ریچل خان

شاہد آفریدی کے بیا ن سے پو ری قوم کی دل آزاری ہو ئی،اداکارہ ریچل خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) اداکارہ اور ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے کہ ان کو پاکستان سے زیادہ بھارت میں پیار ملا ہے اس سے انہوں نے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے اس پر ان کو معافی مانگنی چاہئے شاہد آفریدی آج جس مقام پرہیں وہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے کہ ان کو پاکستان کی عوام سے زیادہ بھارت کی عوام نے پیار اور محبت دیا ہے اس طرح کا بیان دے کر انہوں نے پوری پاکستانی قوم کی دل آزاری کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کھلاڑی باہر ممالک میں سفیر ہوتا ہے اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے ایک سوال کے جواب میں ریچل خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو عزت و احترام دیا ہے اور وہ اپنے فنکاروں اور کھلاڑیوں سے بے حد پیار اور محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے اس پر ان کو پاکستانی قوم سے معافی مانگے اور آئندہ اس طرح کی کوئی بات نہ کریں جس سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہو کیونکہ وہ باہر ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اس لئے ان کو اپنی اور اپنے ملک کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 13:52:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں