گھریلو سطح پر حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کھیرے کی زیادہ ..
تازہ ترین : 1

گھریلو سطح پر حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کھیرے کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی ہدایت

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء )ماہرین زراعت نے بتایاکہ کھیرا حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قدرت کاانمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم ، 25ملی گرام فاسفورس ، 1.5 ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزاء کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ گھریلو سطح پر لوگ کھیرا کاشت کرکے سپرے کے مضر اثرات سے پاک کھیرا اور دیگر سبزیاں انتہائی ارزاں مالیت پر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ زراعت اور دیگر زرعی اداروں کے تعاون سے بیجوں کے 60ہزار پیکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں اور یہ فروخت 31مارچ تک جاری رکھی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 13:52:23

اپنی رائے کا اظہار کریں