کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر اینٹی کرپشن کی ٹیم کا چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ دو ٹاؤنز کے فنڈز میں خوردبرد کی خفیہ اطلاع پر مارا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن محکمہ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ چھاپے کے دوران ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن عادل عمر ڈائریکٹر جمیل میمن سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :