ایوان صنعت و تجارت نے ممبران کی رکنیت کی تجدید کا آغاز کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 13:40

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کی رکنیت کی نئے سال کیلئے تجدید کے عمل کا آغاز کر تے ہوئے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں ورنہ وہ چیمبر کی سہولیات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

چیمبر کے سیکرٹری جنرل نے بتا یا کہ ممبران کی گذشتہ سال کی رکنیت 31مارچ کو ختم ہو رہی ہے لہٰذا و ہ متعلقہ دستاویزات پیش کرکے اپنی ممبر شپ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ رکنیت کی تجدید کیلئے محکمہ انکم ٹیکس سے تصدیق شدہ انکم ٹیکس ریٹرن ، کارپوریٹ کلاس کیلئے سیلز ٹیکس ریٹرن ، چیمبر کی رکنیت کا سر ٹیفکیٹ ، ڈاک کا مکمل پتہ اور ٹیلیفون ، فیکس ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس بھی فراہم کرنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ مزید معلومات کے حصول کیلئے چیمبر کے دفتر ایسٹ کینال روڈ فیصل آباد یا فون نمبر 041-9230265-67 پربھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔