ریفرنس بھجوانے یا نہ بھجوانے سے متعلق چئیرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 13:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) یہ درخواست مقامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ چئیرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق صوابدیدی اختیارات آئین سے ماوراءاور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزراءکے علاوہ اعلی شخصیات کے خلاف آنے والی درخواستوں پر نیب کے چئیرمین نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چئیرمین کو دئیے گئے صوابدیدی اختیارات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس سے یکطرفہ احتساب کی آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو احتساب کا ادارہ بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چئیرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.