اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم چاہت “ کی کاسٹ میں سکرپٹ تقسیم ،ریہرسلوں کا آغاز
تازہ ترین : 1

اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم چاہت “ کی کاسٹ میں سکرپٹ تقسیم ،ریہرسلوں کا آغاز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lمیں 19مارچ سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم چاہت “ کی کاسٹ میں سکرپٹ تقسیم کر کے اس کی باقاعدہ ریہرسلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lمیں ڈرامہ کے رائٹر وسیم اکرم نے فنکاروں میں سکرپٹ تقسیم کیے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں چاہت چوہدری ، بلو رانی ، کوہ نور ، فروزہ ، نگینہ ، مجاہد رانا ، امتیاز مغل ، افشاں چیمہ ، ارشد ملک ، وسیم اکرم ، حنیف کویتی ، سلیم ساجن اور امتیاز چن شامل ہیں ۔ سکرپٹ تقسیم کرنے کے بعد ڈرامہ کی کاسٹ میں باقاعدہ ریہرسلوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر وسیم اکرم اور پروڈیوسر بھٹی برادران ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 13:19:31

اپنی رائے کا اظہار کریں