الشیشانی کے ہمراہ 12داعش جنگجو بھی مارے گئے ‘ امریکی حکام نے تصدیق کر دی

منگل 15 مارچ 2016 13:18

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کا زخمی کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے ہمراہ 12داعش کے جنگجو بھی مارے گئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق داعش کاسینئررہنما ابو عمر الشیشانی گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے شام کے شہر رقا کے اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔اس فضائی حملے میں داعش کے 12جنگو بھی مارے گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق الشیشانی کا تعلق چیچنیا سے تھا۔