آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی آر ایس ایس“ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت

اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے تو نہیں لگاوٴں گا ‘ خطاب بھارتی مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ‘ صدر اتحاد

منگل 15 مارچ 2016 13:14

مہاراشٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی شدت پسند تنظیم ”آر ایس ایس“ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے تو نہیں لگاوٴں گا۔

(جاری ہے)

بھارت پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مہاراشڑا میں ایک جلسہ عام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور وہ برملا اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے اس کیلئے آر ایس ایس کو جو کرنا ہے کرلے۔

اویسی کے مطابق اگر کوئی میرے گلے پر چھری رکھ کر بھی کہے کہ یہ نعرہ لگاوٴ تو وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے جبکہ وہ عشرت جہاں کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :