انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش
تازہ ترین : 1

انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ منگل کو شاہدہ رحمانی نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد دہشت گردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جاسکیں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر شاہدہ رحمانی نے بل ایوان میں پیش کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 13:04:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں