اسلام آباد : قومی اسمبلی میں‌ ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے تہواروں پر اقلیتی برادری کی تعطیلات کی قرارداد منظور

قرارداد مسلم ن کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش نے پیش کی۔ اقلیتوں‌کے مذہبی تہوار پر تعطیلات سے متعلق کوئی اعتراض نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 13:04

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں‌ ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے تہواروں پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں دیوالی ، ہولی اور ایسٹر کے لیے تعطیلات دینے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد منظور ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عام تعطیلات کا از سر نو جائزہ لیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں پر تعطیلات سے متعلق کوئی اعتراض نہیں ہے۔