آفریدی کا بیان بھارت میں اچھے استقبال کا اظہار تھا ‘عمران خان

منگل 15 مارچ 2016 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سابق کپتان عمران خان نے کہاہے کہ شاہد آفریدی کا بیان بھارت میں اچھے استقبال کا اظہار تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جذبات میں آکر ایسے بیانات دے دیتے ہیں شاہد آفریدی کا بیان انڈیا میں اچھے استقبال کا اظہار تھا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مجھے جتنا پیار بھارت میں ملا اتنا کھبی پاکستانیوں نے نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :