پاکستان مزدور کسان پارٹی کا ممبرسازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 12:50

پشاور۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) پاکستان مزدور کسان پارٹی کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر افضل شاہ خاموش کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تیمور الرحمن ‘ عرفان‘ پختونخوا کی صدر فیض الرحمن اور دوسرے صوبائی اور مرکزی عہدیدار موجود تھے‘ اجلاس میں ملکی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی امور کو زیربحث لاتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی اور صوبائی کانفرنس کے انعقاد سے پہلے ممبرسازی کا سلسلہ فوراً شروع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :