معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر انتقال کر گئیں
تازہ ترین : 1
معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر انتقال ..

معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر انتقال کر گئیں

لندن۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی موٴرخ انیتا بروکنر 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق25 کتابوں کی مصنفہ انیتا بروکنر کا انتقال 10 مارچ کو نیند کے دوران ہوا۔انہوں نے 1950ء کی دہائی میں فنون لطیفہ کی موٴرخ کے طور پر نام بنانے کے بعد لکھنے کا آغاز کیا تھا۔وہ پہلی خاتون تھیں جنھیں کیمبرج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس میں سلیڈ پروفیسرشپ ملی تھی اور وہ کورٹالڈ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ میں پڑھاتی رہی تھیں۔ان کا پہلا ناول ’اے سٹارٹ ان لائف‘ 1981ء میں شائع ہواجبکہ ان کی آخری تصنیف ناولٹ ’ایٹ دی ہیئر ڈریسرز‘ تھا جو 2011 ء میں شائع ہوا

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 12:49:56

اپنی رائے کا اظہار کریں