مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا،مصباح الحق

منگل 15 مارچ 2016 12:42

لاہور ،کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا ،جو بھی پاکستانی کرکٹر بھارت جاتا ہے انہیں اتنی سپورٹ ملتی کہ ایسا لگتا ہے کہ سب اس کے ساتھ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر خوب شور مچا ،جس پر پی سی بھی شاہد آفریدی سے ناراض ہوگیا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی نے جو کہا یقینا ً ان کا مقصد وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ہے ،ذرا سی بات ادھر ادھر ہوجائے تو اس کا مفہوم ہی بدل دیا جاتا ہے،ہمارے کرکٹر کو پاکستان ہی میں بہت پیارکیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کی محبت سے متعلق بیان کو غلط انداز میں لیا گیا ہے۔

میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان ہی پاکستان ہے۔ میں نے اپنے ملک کی طرف سے ایک مثبت بیان دیا تھا جس کا غلط مطلب لیا گیا۔ میں سفارتکاری کے انداز میں یہ بات کی تھی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ہمیشہ عوام کو آپس میں ملایا ہے۔ ہمارے تعلقات بھی کرکٹ کی بدولت ہی بہتر ہوئے۔ اگر وقار یونس، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی مانیں گے کہ بھارت میں بہت عزت ملتی ہے

متعلقہ عنوان :