اٹک جیل میں قید 3 مجرموں کی خودکشی کی کوشش

پولیس نے تینوں قیدیوں کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

منگل 15 مارچ 2016 12:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید 3 قیدیوں نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید 3 خطرناک مجرموں نے جیل انتظامیہ سے کچھ مطالبات کئے تھے، جسے تسلیم نہیں کیا گیا، جس پر تینوں نے بلیڈ اور بلب کے شیشے سے اپنی رگیں کاٹ ڈالیں۔ تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔سپرینٹیڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے مراسلے پر ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی نے تینوں قیدیوں کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :