کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنا ناانصافی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر
منگل 15 مارچ 2016 12:32
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دوٹوک الفاظ میں واضح کی اہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑا نہیں جا سکتا ہے ۔ کشمیر اور فلسطین میں انصاف کی فراہمی کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی اور آزاد کی جنگ میں فرق واضح کرنا ہو گا کیونکہ بے گناہ افراد کی ہلاکت میں ملوث لوگ سزا کے حقدار ہیں لیکن جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کشمیر اور فلسطین مسائل کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا بدترین شکار ملک رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ ملک دہشت گردی کا بدترین شکار رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے دہشت گردی مخالف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی جب جب بھی دہشت گردی کا معاملہ آتا ہے پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس سلسلے میں اب عالمی برادری کو مخصوص ملک کی طرف نگاہ کرنے کے بجائے عالمی سطح پر بڑھتے خطرے کو سمجھنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حالات کے عین مطابق ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی جگہوں پر آزادی کی جنگیں بھی لڑی جا رہی ہیں اور ان کو دہشت گرد قرار دینا یا دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ناانصافی ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی مخالف جنگ میں اب تک پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے زیادہ زخم کھائے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ شہری مارے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.