ایف آئی اے کاگجرات میں چھاپہ، ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

ایف آئی اے کاگجرات میں چھاپہ، ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد، گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے گجرات میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کے قبضے سے 20ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر گجرات میں چھاپہ مارا ہے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کئی سالوں سے ہنڈی کے کام میں ملوث ہیں اور غیر ملکی رقم میر پور آزاد کشمیر سے خریدتے تھے ،دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 12:29:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں