میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
تازہ ترین : 1

میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء ) آصف علی زرداری کے بہنوئی اور فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے بہنوئی اور فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب مجھے ہراساں کر رہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو گرفتاری یا ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 12:25:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں