ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجوہات جاننے کیلئے بنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 12:24

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجوہات جاننے کیلئے بنی فیکٹ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی ، یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی کمیٹی پر پروفیشنل ذمہ داریوں کو ترجیح دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشاء کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک کاکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہے ۔

اجلاس کی صدارت پی سی بی عہدیدار شکیل شیخ کررہے ہیں جبکہ کمیٹی کے 5میں صرف 2رکن چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم بھی اس اجلاس میں شریک ہیں ۔ سابق کپتان یونس خان 4اپریل تک اجلاس میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کمنٹری میں مصروف ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس مذاق بن کر رہ گیا ہے۔