حکومت سکردو روڈ پھنڈر ہائیڈرل پراجیکٹ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے دن رات کوشاں ہے،فدا خان

منگل 15 مارچ 2016 12:19

استور ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سکردو روڈ پھنڈر ہائیڈرل پراجیکٹ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے دن رات کوشاں ہے جلد ٹیکنیکل مشکلات کو ختم کر کے سکردو روڈ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

15 مارچ۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 6ماہ کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ،سی پیک میں گلگت بلتستان کو دیگر منصوبوں سے زیادہ مراعات ملیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پھنڈر 87میگا واٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے جلد ہی فنڈز دینے کا وعدہ کر لیا ہے اور جلد ہی اس اہم منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا جس سے علاقے میں بجلی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا۔