شجر کاری مہم کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر گوریکوٹ میں تقریب کا انعقاد
منگل 15 مارچ 2016 12:19
استور ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) ضلع استور میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر گوریکوٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر کی صدارت میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت برکت جمیل تھے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے برکت جمیل نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے لئے جنگلات کا ہونا بہت ضروری ہے جنگلات کی ترقی کے لئے ہم کام کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان استور کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،استور سے تھیچلی تک روڈ کی تعمیر کے حوالے سے 30کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں اور پہلے مرحلے میں یہ روڈ شکن تک تعمیر کیا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ یہ روڈ چینی کمپنی کے تھرو تعمیر کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ استور میں اچھا کام کرنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ڈیوٹی پر غفلت برتنے والے تمام سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے اندر جنگلات کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اس سال تقریبا 10لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا رہے ہیں ،موسمی تبدیلی کی وجہ سے جنگلات کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل موجود ہیں مگر ان کے تحفظ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے کام کرنا ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.