نیب کو منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 12:07

نیب کو منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا، مقدمات عدالت منگوا کر چیئرمین نیب کو 30 مارچ کو طلب کرلیا۔منور تالپورپر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

منور تالپور نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے روبرو درخواست میں کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے ہراساں کیا جارہاہے۔

منور تالپورسندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ سے 22مارچ تک عبوری ضمانت پر ہیں۔فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور نے نیب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب مجھے ہراساں کر رہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو گرفتاری یا ہراساں کرنے سے روکا جائے اور درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :