ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 3 قیدیوں کی خود کشی کی کوشش‘ بلیڈ مار کر اپنے آپ کو شدید زخمی ..
تازہ ترین : 1
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 3 قیدیوں کی خود کشی کی کوشش‘ بلیڈ مار کر اپنے آپ کو ..

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 3 قیدیوں کی خود کشی کی کوشش‘ بلیڈ مار کر اپنے آپ کو شدید زخمی لیا

اٹک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء)ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 3 قیدیوں کی خود کشی کی کوشش‘ قیدیوں نے بلیڈ مار کر اپنے آپ کو شدید زخمی کر دیا۔ قیدیوں کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں دہشت گردی ، ڈکیتی ، قتل اور پولیس مقابلے کے سنگین مقدمات میں ملوث سزائے موت کے 2 قیدی محمد بلال ، محمد حنیف اور طارق محمود نے اپنے آپ کو بلیڈ اور شیشے مار کر لہو لہان کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ہے۔ جیل اہلکاروں نے ہاتھا پائی کے بعد قیدیوں کو قابو کر کے جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 12:07:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں