بارسلونا۔ کاغذات بغیر کنٹریکٹ کے دیے جائیں۔ سینکڑوں افراد کا مارچ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:54

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) بارسلونا شہر میں 47 دن تک چرچ میں مقید رہنے والوں کی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاپیلیس پارا تودو، ایسوسی ایشن نے ایک مارچ کا اہتمام کیا۔ جو کہ پلاسہ کتلونیا سے شروع ہو کر پی چرچ پر اختتام پذیر ہوا۔

ایسوسی ایشن کے پاکستانی نمائندہ ابرار بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 15 سال قبل 8 مارچ 2001 میں 47 دن تک چرچ میں مقید رہنے والوں کی یاد میں اس مارچ کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس وقت بھی ہمارا مطالبہ تھا کہ غیرقانونی حیثیت کے حامل تارکین وطن کو ریذیڈنس کارڈ دیے جائیں۔ اور ہم نے اس مطالبہ کے حق میں 62850 دستخط حاصل کیے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سپین میں تارکین وطن سے متعلق نیا قانون بنا تھا۔ آج ایک دفعہ پھر ہم حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ کہ کاغذات کنٹریکٹ کے بغیر دیے جائیں اور ان کی تجدید کیلئے کم سے کم ٹیکس ادا کرنے کی حد مقرر کر دی جائے۔ تاکہ تارکین وطن کا استحصال ختم ہو سکے۔ وہیں ہم لوگ شہریت کیلئے زبان کے امتحان کے خاتمہ کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ جس کی حمایت آئی سی وی ، پودیموس، سوشلسٹ پارٹیاں کر رہی ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مارچ میں حصہ لیا

متعلقہ عنوان :