لاہور ہائیکورٹ نے بری ہونے والے ملزم کو جیل میں رکھے جانے کے معاملے کی انکوائری ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ نے بری ہونے والے ملزم کو جیل میں رکھے جانے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے محبوب عالم کی درخواست پر سماعت کی،، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے 2009 میں قتل کے مقدمے سے اسے ناکامی گواہوں اور شہادتوں کی بنا پر بری کردیا مگر سات برس گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ سے ملزم کی اپیل کی منظوی کی اطلاع ملتے ہی اسے رہا کر دیا گیا تھا تاہم پہلی اطلاع درست نہیں تھی جس کی وجہ سے درخواست گزار کو رہا کرنے میں تاخیر ہوئی۔جس پر عدالت نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 11:52:57

اپنی رائے کا اظہار کریں