لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میںطلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو قانونی تقاضے مکمل کر نے کے بعد تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تعیناتیاں حکومتی پالیسی اور قوانین کو مد نظر رکھ کر میرٹ پر کی گئیں۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ حکومت پنجاب نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے،، قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
سرکاری وکیل نے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.