فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 44 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 15 مارچ 2016 11:41

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 44 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 2 ارب 20 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے قومی نصاب کونسل کے لئے 2 کروڑ 45 لاکھ، نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سکیم کے لئے 2 کروڑ 10 لاکھ، ہنر مند پاکستان پروگرام کے لئے 13 کروڑ 99 لاکھ، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے 35 کروڑ روپے، پورے پاکستان سمیت اے جے کے، گلگت بلتستان، فاٹا میں بنیادی تعلیم اور کمیونٹی اسکول کے لئے 74 کروڑ 28 لاکھ، این ٹی بی کمپلیکس میں ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد سمیت دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔