ملتان میں پولیس موبائل کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،دو زخمی

منگل 15 مارچ 2016 11:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں سکول جانیوالے بچوں کو پولیس کی موبائل نے ٹکر ماردی جس سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوزخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے کی موت کے بعد اہل علاقہ نے پولیس اہلکار پکڑ لیا جبکہ میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :