ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ میں یوم جمہوریہ پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور

پاکستانی پرامن اور اچھے شہری ہیں، ہم ان کے امریکی معاشرے میں کردار کو تسلیم کرتے ہیں، سینیٹر ٹونی منڈوزا

منگل 15 مارچ 2016 11:35

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سٹیٹ سینیٹ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر فل ہاوٴس قرارداد منظور کی جس میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا گیا ۔ قرارداد سینیٹر ٹونی منڈوزا نے پیش کی۔ سٹیٹ سینیٹ کیلیفورنیا میں پیش کی گئی قرارداد میں پاکستانیوں کی ریاست کی ترقی میں کردار کو تسلیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر ٹونی منڈوزا کا پنے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستانی پرامن اور اچھے شہری ہیں اور اسی وجہ سے ہم ان کے امریکی معاشرے میں کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ قرارداد کی منظوری کے موقع پر قونصلیٹ جنرل لاس اینجلس عبدالجبار میمن نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا پاکستانی جمہوریت پسند، لبرل اور پرامن قوم ہیں اس قرارداد کی منظوری میں سٹی کونسل ممبر علی سجاد نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :