کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے شیشہ کیفے کے مالکان سمیت 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔ قائد آباد سے ایک دہشت گردگرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:12

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے شیشہ کیفے کے مالکان سمیت 29 افراد کو ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے شیشہ کیفے کے مالکان سمیت 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔ قائد آباد سے سیکیورٹی اداروں نے ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کر لیا۔ کلفٹن اور ڈیفنس میں پولیس نے شیشہ کیفیز پر چھاپے مار کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساوتھ ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق کارروائی کے دوران 3 شیشہ کیفے کا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلوچ کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ قائد آباد میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشگرد نجی کمپنی میں ملازم ہے اور تعلیم یافتہ ہے۔ گرفتار دہشتگرد اہم معلومات اپنے ساتھیوں کو فراہم کر رہا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :