ورلڈ کپ ٹی 20 سپر 10 میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

منگل 15 مارچ 2016 10:52

کولکتہ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گی، ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے کولکتہ پہنچ چکی ہے اور کھلاڑی ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، قومی ٹیم گروپ ٹو میں شامل ہے اور اپنا پہلا گروپ میچ 16 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ کا سب بڑا مقابلہ 19 مارچ کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں ہی ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :