سیالکوٹ،ٹریفک حادثات 1خا تو ن جا ں بحق ،9شدید زخمی ،ریسکیو1122

منگل 15 مارچ 2016 10:47

سیالکوٹ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) اکبر آباد چوک ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60سالہ زاہدہ بی بی پاس سے گزرتے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ڈسکہ روڈ پل ایک موٹر سائیکل سے گر کر17سالہ لاریب،ڈیفنس روڈ کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں23سالہ محمد وحید،سرکلر روڈ جناح فلائی اوور کے پاس کوسٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں25سالہ محمد عامر،کپوروالی کلووال روڈ رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں15سالہ کاشف،کوبے چک دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں31سالہ فیض اور40سالہ عظیم،فتح گڑھ ایجنسی نامعلوم موٹر سائیکل کی سائیکل کوٹکر سے20سالہ داؤد،سمبڑیال اڈا کے پاس موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں25سالہ داؤد عارف شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :