دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مارچ 2016 23:42

دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص

حیفہ، اسرائیل ۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا کے عمر رسیدہ ترین شخص کی عمر 112 سال اور 178 دن ہے ۔
حیفہ، اسرائیل میں رہنے والا کرسٹل 1903 میں پیدا ہوا۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے ساتھ ساتھ ہٹلر کے عقوبت خانوں سے بھی بچا رہا۔
کرسٹل کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی لمبی زندگی کا راز نہیں معلوم، میرا یقین ہے کہ ہر چیز اوپر طے ہوتی ہے اور ہم اس کی وجہ نہیں جان سکتے، مجھ سے بھی زیادہ ذہین، مضبوط اور خوبصورت لوگ اب ہم میں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

کرسٹل نے کہا کہ جو لوگ رہ گئے انہیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنی چاہے، تاکہ وہ دوبارہ وہ کچھ بنا سکیں جو کھو گیا ہے۔
یہودی آرتھوڈکس خاندان میں پیدا ہونے والے کرسٹل کا سارا خاندان پولینڈ پر نازی حملے سے متاثر ہوا۔اس کی بیوی اور دو بیٹے ہولو کاسٹ میں مارے گئے۔کرسٹل اپنے خاندان کا واحد فرد ہے ، جو اب تک زندہ ہے۔
کرسٹل سے پہلے عمر رسیدہ ترین آدمی کا اعزاز جاپان کے یاسوتارو کوئیڈی کے پاس تھا، جو جنوری میں 112 سال اور 312 دن کی عمر میں وفات پا گیا۔
اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین شخصیت نیویارک میں رہنے والی سوساناہ موشاٹ جونز کی ہے، جس کی عمر 115 سال 249 دن ہے۔