پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے ..
تازہ ترین : 1
پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ..

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے اور اپنی کارگردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء)پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے اور اپنی کارگردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی ناراضگی کے باعث ہی شادہ آفریدی کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد آفریدی کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں اور اپنی کارگردگی پر توجہ پر مرکوز کریں۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو میڈیا مینجر کے بنا میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2016 - 23:29:21

اپنی رائے کا اظہار کریں