ضلعی عدالت نے اغواء کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی

پیر 14 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے اغواء کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے ملزمہ غزالہ صمد کے مقدمے کی سماعت عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ غزالہ صمد کی درخواست ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ گولڑہ میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا