کراچی ، منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں4 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی
تازہ ترین : 1

کراچی ، منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں4 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجراہلکار زخمی ہوا۔ پیر کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منگھو پیر میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاردہشتگرد ہلاک ہو گئے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک رینجرز اہکار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 22:45:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں