جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے تحت 16مارچ کو کرپشن فر ی بلوچستان مہم کے تحت علماء کنونشن کوئٹہ میں منعقد ہوگا،مولاناعبدالکبیرشاکر

پیر 14 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ علمائے کرام کو کرپشن مافیا بے نقاب کرنے ،عوام کو کرپشن سے دور رہنے اور کرپشن کے دنیاوی ودینی اوراخلاقی نقصانات سے قوم کوآگاہ کرناچاہیے ۔علماء قوم کے ہیرواوروارث ہیں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے تحت 16مارچ کو کرپشن فر ی بلوچستان مہم کے تحت علماء کنونشن کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس سے نامور وممتازعلمائے کرام دینی جماعتوں کے رہنما وقائدین خطاب فرمائیں گے ۔

ہر طبقہ فکر کے لوگوں کر مالی اخلاقی سیاسی اور انتخابی کرپشن ختم کرنے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 16مارچ کو کوئٹہ میں علماء کنونشن کے حوالے سے اتحاد العلماء کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں حافظ نورعلی ، مدنی کاکڑ، حاجی عبدالقیوم کاکڑ،مولانافضل ربی، مولوی رحمت اﷲ موسیٰ خیل،حاجی نصیب اﷲ خلجی،مفتی تنویرالاسلام ،مفتی سمیع اﷲ،صبغت اﷲ بلوچ ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ علمائے کرام ہی قوم کی رہنمائی کرسکتے ہیں قوم آج حکمرانوں کی نااہلی سودی نظام معیشت اورکرپشن کی وجہ سے پریشانیوں ومشکلات کے دلدل میں پھنس گیے ہیں ہم ظلم وجبر کرپشن اور سودی نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں انشاء اﷲ سب ملکر ملک واسلام دشمنوں کو ناکام بنائیں گے اچھے نیک نام باکردار دیانت دارلوگوں کو سامنے آنے چاہیے تاکہ قوم پر مسلط اشرافیہ سے نجات مل جائیں اگر اچھے نیک نام باکردار دیانت دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے تولوٹ مار کرنے والوں کے مظالم اور ان کی دہشت گردی وسودی نظام کے برے اثرات بھی ختم نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی انشاء اﷲ بہت جلد عوامی قوت سے عوام کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے علمائے کرام کنونشن سودی نظام معیشت وکرپٹ مافیا سے نجات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔