Live Updates

حیران ہوں کے اشیش نہرا اب بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 22:33

حیران ہوں کے اشیش نہرا اب بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں: عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کے اشیش نہرا اب بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی گیند بازوں میں صرف اشیش نہرا کو جانتے ہیں جنہیں انہوں نے 2004 میں پاک بھارت سیریز کے دوران دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ اتنے عرصے بعد بھی اشیش نہرا کیسے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ عمران خان نے بھارتی باولنگ اٹیک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مین دیگر ٹیموں کے اٹیک کے مقابلے میں کمزور قرار دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :