کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور دہشت گردوں کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 22:32

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور دہشت گردوں کا مقابلہ، 4 دہشت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور دہشت گردوں کے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ 1 رینجر کا اہلکار زخمی ہوا ہے۔ اس موقع پر رینجرز کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔