رینجرز نے قتل میں ملوث ملزم کا90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا

پیر 14 مارچ 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے گرفتار کئے گئے 7افراد کے قتل میں ملوث ملزم کا رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 90 روز کاریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتار کیا،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے بدنام عسکری ونگ سے ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزم کا90 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے،ملزم نے بھتہ خوری کی بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :