Live Updates

ایم کیو ایم سیاست نہیں دہشت گردی کررہی ہے ،کراچی کے عوام ان کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جس طرح سیاست کر رہی ہے وہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے ، کراچی کے عوام ان کے خلاف ہیں اور بغاوت کر رہے ہیں، سینیٹ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے، اس کے مسترد کئے گئے بل کو مشترکہ اجلاس بلا کر پاس کرانا غلط روایت ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں بغاوتیں کسی سکرپٹ کا حصہ نہیں، ایم کیو ایم سیاست نہیں دہشت گردی کر رہی ہے، عوام اس کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں، عوام بہتر انداز میں اظہار کر رہے ہیں اور تنقید کر رہے ہیں اور پارٹی چھوڑ رہے ہیں، پی آئی اے کے حوالے سے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہیے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات